پاکستان ، متحدہ عرب امارات قیدیوں کی رہائی کا طریقہ کار وضع کرنے پر متفق

پاکستان ، متحدہ عرب امارات قیدیوں کی رہائی کا طریقہ کار وضع کرنے پر متفق

  

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے ایک طریقہ کار وضع کرنے پراتفاق کیاہے۔ یہ اتفاق رائے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ذوالفقار بخاری اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمدعبیدابراہیم کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران ہوا۔فریقین نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارتخانے میں ویزہ ڈیسک قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا،انہوں نے کہاکہ ہنرمندپاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات میں مستقبل کے منصوبوں میں روزگارکے وسیع مواقع دستیاب ہونگے۔

مزید :

صفحہ اول -