اسحق ڈار کی برطانوی حکام سے ملاقات پاسپورٹ منسوخی سے آگاہ کیا

اسحق ڈار کی برطانوی حکام سے ملاقات پاسپورٹ منسوخی سے آگاہ کیا

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزارت داخلہ کے حکام سے ملاقات کر کے اپنے پاسپورٹ کی منسوخی کے حوالے سے آگاہ کیااورکہا وہ علاج و معالجے کی غرض سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے برطانوی وزارت داخلہ کے حکام کو اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی دکھائے۔ذرائع کا کہنا ہے اسحاق ڈار نے برطانوی حکام سے ملاقات میں سیاسی پناہ کی درخوا ست نہیں کی ۔خیال رہے چند روز قبل سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا اسحاق ڈار کو 10 روز کے اندر ملک میں واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ و فا قی حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ بغیر پاسپورٹ کے برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -