وال سٹریٹ جنرل کو لیگل نوٹس نہ بھیجا گیا تو مستعفی ہوجاؤں گا ،ملک احمد خان
اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے شریف برادارن کے حوالے سے وال سٹریٹ جنرل میں چھپنے والی رپورٹ پر جریدے کو قانونی نوٹس نہ بھیجا گیا تو پھر میرے پا س مسلم لیگ ن کے دفاع کا کوئی حق نہیں اور میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاؤں گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا وال سٹریٹ جنرل میں کوئی سٹوری چھپتی ہے جس میں تین لوگوں کے نام لئے جاتے ہیں جو یہ الزام لگاتے ہیں ہم نے شہبازشریف کودوارب روپے کی پیشکش کی تھی کہ وہ کے الیکٹرک کی فروخت کیلئے معاونت کریں تو یہ میرے لئے بڑی صدمہ دینے والی خبر ہوگی۔ اگر ہم کو اس رپورٹ پر اعتراض ہے تو ہم اس پر قانونی نوٹس بھیجیں گے اور ہم کوعدالت میں جانا چاہئے لیکن اگر عدالت میں نہیں جاتے تو مجھے پھر اس پر اعتراض ہے ، مجھے شہبازشریف سے ر ومانس ہے اور ان پر بہت زیادہ اعتماد ہے اور اگر میرا بت ٹوٹے گا تو میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدوں گا۔ س وقت شہبازشریف نیب کی حراست میں ہیں اسلئے وہ اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دے سکتے۔ ہم اس معاملے پر لیگل نوٹس دینے سے پہلے پالیسی بیان ضرور دیں گے۔
ملک احمد خان