ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آرہی ہے، مریم اورنگزیب

ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آرہی ہے، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آرہی ہے۔ حکومت کو اپنی ساٹھ روزہ عوام دشمنی کا جواب 14 اکتوبر کو مل گیا ہے‘ گیس کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن حکومت کا ایک اور عوام دشمن اقدام ہے۔ جب سے تحریک انصاف آئی ہے عوام نے سکون کا سانس نہیں لیا۔ اگر ظلم بند نہ ہوا تو مہنگائی کے ستائے عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے گیس کی قیمتوں میں اآضافے کی مذمت کی اور کہ اکہ اگیس کی قیمت میں اآضافہ عوام دشمن حکومت کا ایک اور عوام دشمن اقدام ہے حکومت کو اپنی ساٹھ روزہ عوام دشمنی کا جواب 14 اکتوبر کو مل گیا ہے اگر ظلم بند نہ ہوا تو مہنگائی کے ستائے عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ہے جب سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے عوام نے سکون کا سانس نہیں لیا۔ حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آرہی ہے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -