پارلیمانی اجلاس کے دوران زلزلہ ، عمران خان اپنی سیٹ سے نہ اٹھے

پارلیمانی اجلاس کے دوران زلزلہ ، عمران خان اپنی سیٹ سے نہ اٹھے

  

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے دوران عمران خان اپنی سیٹ سے نہ اٹھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تو اجلاس میں شریک وزراء اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو گئے اور سکیورٹی حکا م نے بھی وزیراعظم سے میٹنگ آفس سے باہر آ نے کی درخواست کی مگر وہ اپنی سیٹ سے نہ اٹھے اور سکیورٹی حکام کو جواب دیا زلزلہ تو آ رہا ہے لیکن اب کیا کر سکتے ہیں۔ وزراء نے بھی جب دیکھا وزیراعظم اپنی سیٹ سے نہیں اٹھ رہے تو وہ بھی واپس بیٹھ گئے۔

مزید :

صفحہ اول -