شہباز شریف کی وکلاء سے ملاقات ناکافی سہولیات کی شکایات

شہباز شریف کی وکلاء سے ملاقات ناکافی سہولیات کی شکایات

  

لاہور( این این آئی) آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے وکلاء نے گزشتہ روز نیب دفتر میں ان سے ملاقات کی جس میں کیس کے حوالے سے گفتگو ہوئی،شہباز شریف نے سہولیات نہ ملنے کے بارے میں کچھ شکایات کیں ۔ اعظم نذیر تارڑ اورامجد پرویز ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات کیلئے باضابطہ طور پر درخواست دی تھی ۔ملاقات میں کیس کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر گفتگو کرنا تھی لیکن جب نیب کے تفتیشی افسران موجود ہوں گے تو پھر کیسے بات ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف بظاہر مطمئن ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انہیں عدالت سے انصاف ملے گا۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسکیورٹی کیلئے رینجرز کی دو کمپنیاں طلب کر لیں۔بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز کے جوان سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

شہباز شریف/ شکایات

مزید :

صفحہ اول -