تحریک انصاف کا ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ

تحریک انصاف کا ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس نئی تنظیم سازی میں ان لوگوں کو پارٹی عہدوں پر منتخب کیا جائے گا جن کو عام انتخابات میں پارٹی کی ٹکٹیں نہیں دی گئی تھیں اور پی ٹی آئی نے نئی تنظیم سازی میں پارٹی اور حکومتی عہدوں کو بھی الگ الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس نئی تنظیم سازی کے بعد منتخب ہونے والے پارٹی عہدیداروں کے تابع حکومتی عہدیداروں کو کیا جائے گا تاکہ تنظیم کی مشاورت سے حکومتی وزراء بہتر طریقے سے عوام کو ڈلیور کر سکیں ۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے ’’ پاکستان‘‘ کو بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے لاہور میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی اور لاہور کے قائدین سے ملاقاتیں کرکے ان سے نئی تنظیم سازی کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے اور ان سے یہ طے پایا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں نئی تنظیم سازی کاکام شروع کیا جائے گا اور ان مجوزہ سفارشات کی منظوری پارٹی چیئرمین و وزیراعظم عمران خان سے لی جائے گی اور پھر نئی تنظیم سازی کا آغاز شروع کردیا جائے گا۔

پارٹی تنظیم سازی

مزید :

صفحہ اول -