شاہ محمود سے قطری ہم منصب ، عراق اور سپین کے سفیروں کی ملاقات

شاہ محمود سے قطری ہم منصب ، عراق اور سپین کے سفیروں کی ملاقات

  

آاسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے زائرین کو عراق کا ویز ا نہ ملنے والی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ویزا جاری کرنے کے طریقہ کار مزید آسان بنانے کی بات چیت کی ، وفاقی وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم سے ملاقات کی اور پاکستانی زائرین کے چہلم پر عراق جانے کیلئے ویزا نہ دیے جانے کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تعینات عراق کے سفیرڈاکٹرعلی یاسین محمد کریم نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ سے ملاقات کی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے ہزاروں پاکستانی زائرین کے اربعین (چہلم) کے لیے عراق جانے کے لئے ویزے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے رپورٹس پرتشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی زائرین کو عراق جانے کیلئے زمینی سفری کرتے ہوئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے ، لہذا انکے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے بروقت ویزے جاری کیے جائیں۔ وزیرخارجہ نے زائرین کی واپسی کے لئے بھی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ ویزا کے مکمل طریقہ کارکومزید آسان بنایا جائے، جس پرعراقی سفیرنے وزیرخارجہ کو سفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ویزا جاری کرنے کیلئے جلد اقدامات کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سپین کے سفیر کارلوس مارالس سے بھی الوداعی ملاقات کی ، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے سپین کے سفیر کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کیلئے بہترین کردار ادا کیا ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دفترخارجہ میں ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون و تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قطر کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکری دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے افغان ہم منصب سید صلاح الدین ربانی کو فون کر کے انہیں سینئر افغان رہنماؤں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اس مشکل کی گھڑی میں افغان بھائیوں اور بہنوں کے غم اور درد میں شریک ہے ٗ پاکستان خطے میں پائیدار اور طویل مدتی امن او راستحکام کیلئے افغانستان کے ساتھ مشترکہ طورپر کام کریگا ٗامید ہے 20اکتوبر کو ہونے والے انتخابات پر امن ماحول منعقد ہونگے۔

شاہ محمو دقریشی

مزید :

صفحہ اول -