غریب اور مڈل کلاس کو ریلیف نہ ملا تو ملک میں انارکی کا خطرہ ہے، آصف کرمانی
لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے غریب اور مڈل کلاس کو اگر ریلیف نہ دیا گیا تو ملک میں انارکی پیدا ہونے کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مڈل کلاس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے اور حکومت غریب اور مڈل کلاس کا معاشی قتل بند کرے۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت عوام کو دو وقت کی با عزت روٹی نہ دے سکے ایسی حکومت کا چلے جانا ہی بہتر ہے ۔