ایوانکا ٹرمپ نے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دیا، امریکی جریدہ

ایوانکا ٹرمپ نے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دیا، امریکی جریدہ

  

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے دنیا بھر میں کاروباری ڈیلز حاصل کرنے کیلئے اپنے والد کے کاروباری پراجیکٹس کے بارے میں جھوٹ بولا اور اس جھوٹ سے بہت منافع کمایا۔امریکہ کے معروف جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ٹرمپ کے صدر بننے سے پہلے ہی دیگر اہل خانہ کی طرح ایوانکا ٹرمپ نے بھی رئیل سٹیٹ سرمایہ کاروں اور خریداروں کو دھوکہ دیا ۔رپورٹ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے پریس کانفرنسوں اور انٹرویوز میں پاناما، نیو یارک سٹی اور ٹورنٹو میں ٹرمپ آرگنائزیشن کی املاک کی قدر اورقیمت کے بارے میں مبالغہ آرائی سے کام لیا۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ یہ مبالغہ آرائی محض ٹرمپ سٹائل کا تشہیری حربہ نہیں بلکہ مجوزہ سرمایہ کاروں کو ترقیاتی منصوبوں کی نمو پذیری کے بارے میں باقاعدہ گمراہ کیا گیا۔

ایوانکا ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -