شامی تنازعہ،ترکی چہار فریقی کانفرنس کا اہتمام کرے گا

شامی تنازعہ،ترکی چہار فریقی کانفرنس کا اہتمام کرے گا

  

انقرہ(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن شامی تنازعے پر ستائیس اکتوبر کو ایک چہار رکنی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ اس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے علاوہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں بھی شرکت کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن شامی تنازعے پر ستائیس اکتوبر کو ایک چہار رکنی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ اس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے علاوہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں بھی شرکت کریں گے۔ ترک صدر کے ترجمان کے مطابق اس کانفرنس میں شامی تنازعے کے دیرپا حل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ترک صدر اس طرح کی ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد رواں برس ستمبر میں چاہتے تھے اور بعض وجوہات کی بنا پر اسے مخر کر دیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -