پوپ فرانسس شمالی کوریا جائیں گے ٗدورے کی تاریخ بعد میں طے کی جائیگی

پوپ فرانسس شمالی کوریا جائیں گے ٗدورے کی تاریخ بعد میں طے کی جائیگی

  

ویٹی کن سٹی (این این آئی)پوپ فرانسس نے شمالی کوریا کے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے۔جنوبی کوریا کے صدر مون جائی اِن نے پوپ فرانسس سیویٹی کن میں ملاقات کی اور انہیں شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اْن کی جانب سے دعوت نامہ دیا۔پوپ نے دعوت قبول کی تاہم دورے کی تاریخ ابھی طے کی جائے گی۔پوپ فرانسس شمالی کوریا کا دورہ کرنے والے کیتھولک مسیحیوں کے پہلے روحانی پیشوا ہوں گے۔واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریامیں امن کے حوالے سے پوپ نے جنوبی کوریا کے صدر کو مشورہ دیا کہ وہ رْکیں نہیں ٗآگے بڑھیں اور خوفزدہ ہوئے بغیر امن کو ممکن بنائیں۔

مزید :

عالمی منظر -