چینی کمیونسٹ پارٹی کے دو اعلیٰ عہدیدار برطرف،تحقیقات شروع
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چینی کمیونسٹ پارٹی کے دو اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدوں سے برطرف کرکے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی صوبائی کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین آئی وین لی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدے سے برطرف کر کے پارٹی سے خارج کر دیا گیا۔اس پر رشوت لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے عہدے کا غلط فائدہ اٹھایا اور لوگوں سے رقم اور تائف کے علاوہ رشوت بھی وصول کی۔دریں اثناء چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے شعبہ نشرواشاعت کے سابق نائب سربراہ لوووئی کو بھی رشوت کے الزام میں عہدے سے برطرف کر کے اس کیخلاف مقدمہ قائم کر دیا گیا۔
ملزم پر 32ملین یوآن رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔