دوسری بار عمرہ پر اعائد ٹیکس ختم کرنیکا فیصلہ قابل تحسین:علماء زائرین

دوسری بار عمرہ پر اعائد ٹیکس ختم کرنیکا فیصلہ قابل تحسین:علماء زائرین

  

ملتان(سٹی رپورٹر) دوسال کے عرصہ کے دوران مسلسل دوسری بار عمرہ پر سعودیہ عرب کی طرف سے عائد کردہ 2000 ریال ٹیکس کے فیصلے کی واپسی کو علما ، عوام ،زائرین ،ٹریول ایجنٹ حضرات نے خوش آئند قرار دیا ہے ، اور یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے،واضح رہے کہ اس (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ٹیکس کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے سعودیہ کے سامنے ٹھوس موقف اختیا ر کیا تھا جس پر سعودیہ نے مثبت اقدام اٹھایا ،اس ٹیکس کو ختم کرنے کے فیصلے پر روزنامہ پاکستان موبائل فورم میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز عالم دین ناظم اعلی وفاق المدارس قاری حنیف جالندھری نے کہاکہ دوسری بار عمرہ پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ قابل تحسین سعودیہ حکومت کو ہم اس فیصلے پر سراہتے ہیں ۔اور خادم الحرمین شریفین کے شکر گزار ہیں ، حکومت اور وزارت خارجہ کو اب کوشش کرنی چاہیئے کہ وہ نہ صرف ملک کو خارجی سطح پر مزید بلند کرے بلکہ پاکستان سعودیہ قطر ، سعودیہ ایران کے معاملات میں بھی صالحانہ کردار اداکرے ، مرکزی رہنما علما ونگ پاکستان تحریک انصاف مفتی عبدالقوی نے کہاکہ دوسری بارحج پر ٹیکس کا فیصلہ درست نہ تھا ، یہ فیصلہ ایک حد تک حرمین شریفین کے عقیدت مندوں کے لئے زیارت وعمرہ میں رکاوٹ بن رہا تھا وزیر اعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انکی ذاتی کاوش اور دلچسپی کی وجہ سے ٹیکس ختم ہوا ، جس پر پوری قوم عمران خان کی شکر گزار ہے ، سابق امیر جماعت اسلامی وسابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید وسیم اختر نے کہاکہ جہاں یہ سعودیہ کاقابل تحسین اقدام ہے وہیں یہ وزیراعظم کی کامیاب کاوش ہے ، اس کام کے لئے جو موقف وزیر عظم نے اختیار کیا ہے اسے ہم سراہتے ہیں،اس وقت وزیراعظم او ر بالخصوص شاہ محمود کی خارجی امور پرکاوشیں قابل تحسین ہیں انہیں بتدریج مثبت انداز میں بڑھنا چاہئے ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماوں علامہ عنایت اللہ رحمانی اور مفتی عبدالرحمن شاہین کا کہنا تھا کہ سعودیہ عرب نے عجلت میں یہ فیصلہ کیا تھا ، جسے واپس لے لیا ہے ، سعودیہ نے ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کے لئے تمام سہولیات ،معاونت کو ہمیشہ یقینی بنایا ہے حالیہ ٹیکس خاتمے کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے تاہم پاکستان نے جہاں خارجہ پالیسی کو کافی بہتر کر لیا ہے وہاں مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے ،جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ فاروق خان سعیدی نے کہاکہ پاکستان میں عاشقان رسول ؐ اور مدینہ ومکہ کے عقیدت مندوں کی تعدادکروڑوں میں ہے اسلیے حکومت سعودیہ کو یہ ٹیکس لگانا ہی نہیں چاہیے تھا ، اب اگر اس فیصلے کو واپس لے کر ٹیکس ختم کیا ہے تو ہم حکومت سعودیہ کو خراج تحسین ، وزیر اعظم کی کاوشوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے یہ توقع کرتے ہیں کہ سعودی حکمران حقیقت میں خود کو خادم حرمین ثابت کرتے رہینگے اور مزید کئی مثبت اقدام جو کہ ناگزیر ہیں وہ بھی سعودیہ کو کرنے چاہیءں ،قوم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی خارجہ محاذ پرکامیابیوں کی معترف اور اس سے مکمل مطمئن ہے۔

دوسری بار عمرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -