رکن قومی اسمبلی سید مصطفی محمود کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

رکن قومی اسمبلی سید مصطفی محمود کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

  

صادق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مصطفی محمود نے بنیادی مرکز صحت محمد نواز واسہ کا دورہ کیااور مریضوں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کو درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی ۔ اس موقع پر ایم این اے مخدوم مصطفی محمود نے بتایا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے عوام کیساتھ کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیاجائیگا‘ کبھی بھی اپنے حلقہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، انھوں نے کہاکہ بنیادی مرکز صحت محمد نواز واسہ میں ادویات کی فراہمی ، ہسپتال کی تزئین و آرائش اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے ۔ اس موقع پر انچارج ڈاکٹر مومنہ مسعود‘ مانیٹرنگ آفیسر یو سی بھٹہ واہن غفران احسن ‘سردار حبیب الرحمن گوپانگ‘سردار یاسر خان ڈاہر ‘چوہدری طارق‘ شہزاد عادل باجوہ و دیگر بھی موجود تھے ۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -