کوٹ ادو،شجاع آباد میں مافیا کیخلاف بڑا آپریشن ،کروڑو کی سرکاری اراضی واگذار

کوٹ ادو،شجاع آباد میں مافیا کیخلاف بڑا آپریشن ،کروڑو کی سرکاری اراضی واگذار

  

شجاع آباد،خانیوال،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان ،راجن پور،فتح پور،جیٹھہ بھٹہ(نمائندگان)حکومت پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا،گذشتہ روز بھی آپریشن کے دوران شجاع آباد کے علاقہ میں محکمہ انہار کی 49ایکڑ سرکاری اراضی جبکہ کوٹ ادو میں ایک کروڑ25 لاکھ مالیتی100کنال اراضی واگزار کرالی گئی اس طرح سرکاری اراضی پر تعمیر شدہ،غیرقانونی درجنوں دکانوں کو مسمار کردیا گیا جس پر (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

تاجر برادری نے احتجاج بھی کیا ہے شجاع آباد کے نامہ نگار کے مطابق موضع جئی میں شہباز جئی نے 2006 سے محکمہ انہار کی زرعی اراضی پر قبضہ کیاہواتھا اور لوگوں کو سرکاری زمین ٹھیکے پر دی ہوئی تھی جس کے پیسے وہ خود وصول کررہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد راؤ تسلیم اختر نے ایکس ای این محکمہ انہار منیر مغل، ایس ڈی او انہار محمد بن خورشید ،تحصیل دار ظفر مغل ریونیو اور محکمہ انہار کی ٹیموں کے علاوہ پولیس کی نفری کے ہمراہ کے موضع جئی میں کاروائی کرتے ہوئے ناجائز قابض شہباز جئی سے محکمہ انہار کی 33.65 ایکڑ زرعی اراضی واگزار کرائی۔اسی طرح موضع موچی پورہ میں بھی 15.45 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر راؤ تسلیم اختر نے ٹریکٹر چلوا کر زمین پر کاشت کی گئی گھاس تلف کروادی اور محکمہ انہار نے اس زرعی اراضی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان،بیورو نیوز کے مطابق ’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم‘‘ کے تحت ضلع بھر میں تجاوزات اور سرکاری رقبہ پر ناجائزقابضین کے خلاف آپریشن جاری ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرزکی زیر نگرانی ناجائز تجاوزات کے خلاف تحصیل راجن پور،تحصیل جام پور اور تحصیل روجھان میں آپریشن کیا گیا ہے۔شہر سے ملحقہ سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔حالیہ کاروائی کے مطابق کوٹ مٹھن ،جام پور اور فاضل پور سے روڈ کو تجاوزات سے پاک کیا جا رہا ہے۔’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم‘‘ سے سڑ کیں اور بازار کشادہ ہو گئے ہیں اور عوام کو آمدورفت کے لئے کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ ہے۔مزید برآں ’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم‘‘ کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لئے تاجر برادری اور شہریوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا کہا گیا ہے۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق بہاول پور شہر کے مختلف علاقہ جات جن میں سیٹ لائٹ ٹاون، حسینی چوک سے ڈسپوزل روڈ، ماڈل ٹاون، اے ،ماڈل بی ،ماڈل ٹاون سی سمیت شہر کے دیگر علاقہ جات جہاں پر سرکاری ملازمین کی رہائش گاہ موجود ہیں وہاں پر قبضہ مافیہ نے سٹرک کے دونوں جانب20/20فٹ جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور بلڈنگز کو بھاری کرائے پر سکولوں اور اکیڈمیز کو دے رکھی ہیں جبکہ سڑک کی چوڑائی 60فٹ سے سکٹر کر 20فٹ رہ گئی ہے ان روڈ پر بڑے بڑے سکول اور اکیڈمیز کے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا رش بھی بڑھ گیا جس کی وجہ سے آئے روز حادثات کا سبب بن رہا ہے حکومت کی جانب سے ان قبضہ مافیا کہ خلاف آپریشن کا کہا گیا تھا لیکن تا حال ان قبضہ مافیا کے خلاف آج تک کو ئی کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔ڈیرہ غازی خان سے سٹی روپورٹر کے مطابق محکمہ انٹی کر پشن ڈیرہ غازیخان نے گزشتہ روز مو ضع پتی کھر تحصیل کو ٹ ادو میں ڈا ئر یکٹر ریجن انٹی کرپشن محمد طارق قریشی کی سر براہی میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انٹی کرپشن کا شف رفیق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ٹ ادو معہ ٹیم نے خصوصی اپریشن کر تے ہوئے ایک کروڑ25لا کھ روپے مالیت کی 100کنا ل سرکاری اراضی نا جائز قابضین سے دا گزار کر ائی اس کا روائی پر عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ انٹی کر پشن کی کا ر گردگی کو سرا ہتے ہوئے اس تو قع کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی طر ح مذکورہ محکمہ کر پشن کی روک تھام کے لئے بھر پور کر دار ادا کرے گا ۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرزکی زیر نگرانی ناجائز تجاوزات کے خلاف تحصیل راجن پور،تحصیل جام پور اور تحصیل روجھان میں آپریشن کیا گیا ہے۔شہر سے ملحقہ سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔حالیہ کاروائی کے مطابق کوٹ مٹھن ،جام پور اور فاضل پور سے روڈ کو تجاوزات سے پاک کیا جا رہا ہے۔’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم‘‘ سے سڑ کیں اور بازار کشادہ ہو گئے ہیں اور عوام کو آمدورفت کے لئے کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ ہے۔مزید برآں ’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم‘‘ کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لئے تاجر برادری اور شہریوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا کہا گیا ہے۔فتح پور سے نامہ نگار کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ہائی وے ، میونسپل کمیٹی فتح پور اور فوکل پرسن تحصیل کروڑ نے مشترکہ طور پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہائی وے کی ملکیت میں آنے والی دوست محمد کی دوکان گرادی گئی فتح پور چوک ایریا میں دھوبی شاپس و منی ٹرانسپورٹ اڈے ختم کردیے گئے اس موقع پر ہائی وے انسپکٹر چوہدری ارشد ،میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر غلام دستگیر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق ہے شہر بھر میں اجتماعی طور پر آپریشن کیا گیا میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر نے کہا کہ چھوٹی تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی آپریشن کرے گی تاجر ،سول سوسائٹی اور عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں آپریشن میں میونسپل کمیٹی کے سب انجینئر ملک قیصر ،عباس کمبوہ ،محمد امتیاز ،محمد اکبر و دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا لوگ دوران آپریشن سیہڑ گروپ کے زیر عتاب کروڑوں روپے مالیتی جگہ پر قائم مارکیٹ ،موتی بازاراوربااثر شخصیات کی محکمہ انہار کی جگہ داسو ریسٹ ہاؤس پر قبضہ کے خلاف کاروائی بارے پوچھتے رہے ،آپریشن کے دوران عوام کا سمند امڈ آیا نوجوان نسل نیا پاکستان اور تبدیلی آئی رے کے نعرے لگاتی رہی آپریشن کے دوران کوئی واقعہ رونما نہ ہوا بلاتفریق آپریشن کو عوامی و سماجی حلقوں نے سراہا ۔جیٹھہ بھٹہ سے نامہ نگار کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ عملہ کی جانب سے غریب آباد عید گاہ روڈ پر دکانوں کے سامنے بنائے گئے تھڑے اور سیڑھیاں توڑ دی گئیں ، جس پر دکانداروں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جو اس شہر کے اصل قبضہ مافیا ہیں ان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے کئی روز سے یہ لوگ صرف غریب آبادکے دکانداروں کے آگے بنے فرش اور سیڑھیاں توڑ رہا ہے ، جبکہ ان کو اصل قبضہ مافیا کی جانب جانا چاہئے جنہوں نے اس شہر کی انتہائی قیمتی اراضی پر گھر اور دکانیں بنا رکھی ہیں ، اس موقع پر انچارچ انکروچمنٹ خالے خان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم بلاامتیاز کاروائی کر رہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -