وہاڑی،ہاؤسنگ کالونی مالکان نوٹ بٹور کرفرار،ترقیاتی کام بند،شہریوں کا احتجاج

وہاڑی،ہاؤسنگ کالونی مالکان نوٹ بٹور کرفرار،ترقیاتی کام بند،شہریوں کا ...

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نامہ نگار)بلدیہ وہاڑی رجسٹری برانچ بتدیلی سے پہلے تبدیلی لے آئی، شہر سے ملحقہ ہا ؤ سنگ کا لونی کے مکینوں کے رجسٹری انتقال اور ترقیاتی کام بند کردیئے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

جس پر مکینوں نے احتجاج کیا ہے، واقعات کے مطابق شہر کی ملحقہ رہا ئشی کا لو نیوں افتخار بلاک ، نیو شرقی کالونی کے مکینوں عوامی وسماجی حلقوں حاجی مجید ، ملک عمران ، غلام نبی ، ملک محمد یوسف ، عمران علی ، محمد رمضان ودیگر کا کہنا تھا کہ ہا ؤ سنگ کا لونی کے اکثر مالک نے بلدیہ کے واجبات ادا نہ کیے اور کالونی کے پلا ٹس فروخت کرکے کروڑوں روپے جیب میں ڈال کر چلتے بنے اب بلدیہ رجسٹری برانچ نے رجسٹریاں ، انتقال اور ترقیا تی کا م بند کردیئے ہیں جو مکینوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جو کا لونیوں کے ما لکان تھے اب ہماری با ت نہیں سنتے اُن کا مز ید کہنا تھا کہ پہلے ڈوپلیئر اور ہا ؤسنگ کا لونی ما لکان نے عوام کو سبز باغ دکھا کر پلا ٹس فروخت کیے ہیں جب سارے پلا نٹس فروخت ہوگئے تو ان لو گو ں نے مبینہ طورپربلدیہ حکام کے واجبات ادا نہیں کیے جس کی وجہ سے اب مکین مشکلات کا شکار ہیں جس پر انہوں نے چیف جسٹس پا کستان ثاقب نثار، وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر بلدیات ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی سی وہاڑی سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -