مہنگائی شرح میں 5.89فیصد اضافہ ،15اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں
ملتان(نیوز رپورٹر)ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 5.89فیصد اضافہ ہوا‘ ملک بھر سے53اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا‘ 15کی قیمت میں اضافہ‘14میں کمی اور 24اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی گزشتہ ہفتہ کے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
دوران انڈے فارمی‘ سگریٹ‘ مٹن‘ایل پی جی سلنڈر‘دال چنا‘دال مونگ‘ خشک دودھ‘دال باسمتی ٹوٹا‘چائے کی پتی‘ دال مسور‘گھی پیکٹ‘آٹے کا تھیلا‘ ادرک اور سرخ مرچی پسی ہوئی کی قیمت میں اضافہ‘ٹماٹر‘ پیاز‘چکن فارمی‘کیلا‘ آلو‘دال ماش‘ گڑ‘شرٹ‘ نہانے کی صابن‘کپڑا‘ گھی ٹن پیک‘کوکنگ آئل ٹن پیک‘ چینی‘گندم کی قیمت میں کمی جبکہ چاول اری6‘بریڈ پلین‘ تازہ دودھ‘ دہی‘سرسوں کا تیل‘ نمک‘ گوشت پلیٹ‘ دال پلیٹ‘ چائے کی پیالی‘ لان سوٹ‘ جارجٹ سوٹ‘مردانہ و زنانہ جوتے‘ بجلی و گیس چارجز‘مٹی کا تیل‘جلانے کی لکڑتی‘ بلب‘ کپڑے دھونے کی صابن‘ ماچس‘ پٹرول‘ڈیزل اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مہنگائی رپورٹ