آپریشن کی آڑ میں ڈیرہ شہرکھنڈر،میئر کی نااہلی سامنے آگئی،سید عبدالعلیم شاہ
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)نئے پاکستان کے خدوخال تیزی سے ابھررہے ہیں ۔مہنگائی ،بے روزگاری سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔لیکن نئے حکمران عوام کو جلد خوشخبریوں کی نوید سنا کر دلاسے دے رہے ہیں ۔تحریک انصاف کے حامی بھی نعرے لگارہے ہیں کہ روک سکو تو روک(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
لو مہنگائی آئی رے ۔پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی عوام کا سامنا نہیں کرپارہے ہیں ۔سو دنوں کے بعد عوام تحریک انصاف کی وعدہ قلابازیوں پر گریبان پکڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر کوغلیظ ترین شہر بنادیاگیاہے۔میئر کی نااہلی پر ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئے گی ۔جبکہ نیا پاکستان بنانے والوں نے شہر کو تجاوزات آپریشن کے نام پر کھنڈ ربنادیا۔کپتان اب کشکول کے ساتھ قرضے کے حصو ل کیلئے دوسرے ملکوں میں جھولی پھیلارہے ہیں ۔آئی ایم ایف کے پا س جانے کے بعد مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آئے گا۔عوام کی تبدیلی والوں نے مہنگائی ،بے روزگاری سے چیخیں نکلوادی ہیں ۔لیکن ڈھیٹ حکمران عوام کو جلد خوشخبریوں کی نوید سنارہے ہیں ۔ایک کروڑنوکریاں ،پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والی بات ہے۔
عبدالعلیم شاہ