سعودی سرمایہ کار شاہین ائیرلائن کا نیا مالک،سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مذاکرات شروع

سعودی سرمایہ کار شاہین ائیرلائن کا نیا مالک،سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان کی نجی فضائی کمپنی شاہین ائیرلائن کو سعود سرمایہ کار نے خرید لیا ہے جبکہ نئی انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے واجبات و بقایا جات ڈیڑھ ارب روپے کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے ذرائع کے مطابق سابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ائیر وائس(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

مارشل(ر)نجم الاثر کو شاہین ائیر کا چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کردیا گیا ہے اور شاہین ائیر بارے مسافروں کو سہولیات اور بہتر سروس کی فراہمی کیلئے اہم فیصلے کئے جارہے ہیں شاہین ائیرلائن کو سول ایوی ایشن کے ڈیرھ ارب روپے کے نادہندہ ہونے پر ملک بھر کے ائیر پورٹس سے فلائٹ آپریشن سے روک دیا گیا تھا ان کی تمام طیارے مختلف ائیرپورٹس پر گراؤنڈ کردئیے گئے تھے۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -