مچھ کے قریب،جعفر ایکسپریس کو اڑانے کا منصوبہ ،ریلوے ٹریک پر 2دھماکے

مچھ کے قریب،جعفر ایکسپریس کو اڑانے کا منصوبہ ،ریلوے ٹریک پر 2دھماکے

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)شدت پسندوں کی جانب سے ریلوے ٹریک پر دھماکہ کے باعث کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی یہ واقعہ ریلوے اسٹیشن ہرک اور مچھ کے درمیان تقریباً صبح 10بجکر 45 منٹ پر ریلوے ٹریک پر عین اس وقت دھماکہ ہوا جب کوئٹہ سے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس (39DN) ٹریک سے گزر رہی تھی۔دھماکے میں تقریبا ایک فٹ ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔ ٹرین ڈرائیور نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت ایمرجنسی بریک لگاکر جائے وقوعہ سے تقریباً 15 فٹ کے فاصلے پر ٹرین کو روک لیا جس سے ٹرین متاثر نہ ہوئی اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا۔ دوسرا دھماکہ تقریباً 11 بجکر 15 منٹ پر پہلے دھماکے والی جگہ سے 20 فٹ کے فاصلے پر ہوا۔جس سے 42 فٹ ریلوے لائن کو نقصان پہنچا۔ مچھ کا یہ علاقہ لیویز کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔دھماکے کے فوراً بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ واصف مغل اپنی ٹیم کے ساتھ او ڈی ایس پی ریلوے پولیس وزیر علی بھاری نفری کے ساتھ بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور ٹرین آپریشن متاثرنہیں ہوا۔

جعفر ایکسپریس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -