صوبہ بھر میں سکول شماری کی منظوری

صوبہ بھر میں سکول شماری کی منظوری

  

ملتان،خانیوال (نمائندہ پاکستان،خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سکول شماری کی منظوری دے دی ہے تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں سکول شماری کی اجازت دے دی اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے سکول شماری 31 اکتوبر 2018 کو ہو گی صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ سکول شماری کیلئے محکمہ تعلیم کی معاونت کر ے گی ۔دریں اثناء ملتان(خصوصی رپورٹر) طلبا شماری کیلئے فارم سکولوں میں بھجوادئے گئے ،بتایا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبا شماری 31اکتوبرتک ہورہی ہے جن سکولوں میں ٹیبلٹ نہیں ہیں ان سکولوں میں فارم کے ذریعے طلبا شماری کی جائے گی تین صفحات پر مشتمل فارم میں سکول ، طلبا وطالبات ،اساتذہ کے بارے میں معلومات مانگی گئیں ہیں۔

سکول شمار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -