’’ای لرن ایپ تیار‘‘چھٹی سے 12ویں کلاس تک سائنس ،ریاضی کی کتابیں آن لائن

’’ای لرن ایپ تیار‘‘چھٹی سے 12ویں کلاس تک سائنس ،ریاضی کی کتابیں آن لائن

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسکولز ایجوکیشن نے ابتدائی طور پر 28 کتابیں آن لائن کردی ہیں، تفصیل کے مطابق سکولوں میں بلیک اور وائٹ بورڈ کا زمانہ اب ختم ہوگیا، اب بچوں کو ڈیجیٹل اسکرین پر ویڈیوز کی مدد سے پڑھایا جارہا ہے،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی(بقیہ نمبر64صفحہ12پر )

بورڈ اور اسکولز ایجوکیشن نے ای لرن ایپ تیارکی ہے جس کے ذریعے چھٹی سے بارہویں کلاس تک سائنس اور ریاضی کی کتابوں کو آن لائن کردیا گیا ہے، ان کتابوں میں 13 ہزار سے زائد ویڈیو لیکچر، 592 مثالیں ، 2100 اردو میں آڈیولیکچر جبکہ 1830 اینی میٹیڈ شامل کئے گئے ہیں جن کی مدد سے بچے آسانی سے سائنس اورریاضی سیکھ سکتے ہیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق پنجاب کے 7 اضلاع میں 200 اساتذہ میں ٹیبلیٹ فراہم کئے جا چکے ہیں، اس ایپ کی وجہ سے سائنس اور حساب کے مضامین کے نتائج میں واضع بہتری آئی ہے، 856 سکولوں میں ملٹی میڈیا کلاسیں قائم کی جا رہی ہیں جبکہ 12 ہزار اساتذہ کوٹرینگ دی جا چکی ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے چیئرمین ڈاکٹرعمرسیف نے بتایا اس اقدام سے صوبے میں یکساں نظام تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی جبکہ والدین پربچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا اضافی بوجھ بھی نہیں پڑے گا، اسی طرح صوبے کے 2 کروڑ 20 لاکھ بچے جو سکولوں سے باہر ہیں وہ بھی اس موبائل ایپ کے ذریعے تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ دوسرے مرحلے میں چوتھی اورپانچویں کلاس کی سائنس اورمیتھ کی آن لائن فراہمی ممکن بنائی جائے گی جبکہ اس کے بعد انگلش کی کتابیں آن لائن کی جائیں گی، چار روز قبل آزمائشی طور پر شروع کی جانے والی ایپ کو 6000 سے زائد لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں، پنجاب کی ٹیکسٹ بک کو ڈیجیٹائز کرنے سے نصابی کتب کی مفت فراہمی یقینی ہو گئی، ایپ سے سکولوں میں مساوی تعلیم کا حصول ممکن ہو گا۔

کتابیں آن لائن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -