ملتان،تعلیمی معیار میں اضافے کو جواز بنا کر اے ای اوز کی تنخواہ الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ

ملتان،تعلیمی معیار میں اضافے کو جواز بنا کر اے ای اوز کی تنخواہ الاؤنس ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز ملتان کی ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی کا اجلاس ہو ا ہے، تعلیمی معیار ،انڈیکٹرزمیں 10 فیصد اضافہ اور اے ای او کو 25ہزار کا الاونس دینے کی ہدایت (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

کردی گئی تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ریو نیوکمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سی ای او مختارحسین نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈی ایم او ناصر شہزاد ڈوگر تھے اجلاس میں مانیٹرنگ انڈیکٹرز کا جائزہ لیا گیا عمار سیال نے ملتان کے سکولز کے مانیٹرنگ کی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق ملتان میں تعلیمی معیار 78سے بڑھ کر 88 فیصد ہے ہوگیا سی ای او مختار حسین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں اے ای او ز کی کارکردگی قابل ستائش ہے ان کی مانیٹر نگ کی وجہ سے انڈیکٹرز میں 10فیصد اضافہ ہوا اس لئے ان کو تنخواہ کے علاوہ 25ہزار الاونس فورا ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جو آئندہ ہفتے مل جائے گا، اس بارے میں اکاونٹ آفس کو سرٹیکفیٹ جاری کردیا گیا ہے ، ناصر شہزاد ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ کی رپورٹ حوصلہ افزا ہیں امید ہے آئندہ ماہ ملتان پہلے نمبر پر آجائے گا۔

الاؤنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -