ملک ظفر وینس کی جمہوریت کیلئے خدمات لائق تحسین،یوسف رضا گیلانی

ملک ظفر وینس کی جمہوریت کیلئے خدمات لائق تحسین،یوسف رضا گیلانی

  

ملتان(وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن ملک ظفر وینس مرحوم کی ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ساتھ جمہوریت کی مضبوطی(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

اور پارٹی کے لئے خدمات پر سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے اپنی جان و مال ڈکٹیٹر کے مقابلے میں قربان کی اور بھٹو خاندان کے ساتھ ہمیشہ یکجہتی کا اظہار کیا آج ان کے صاحبزادے ملک خالد ظفر وینس ایڈووکیٹ پارٹی کا سرمایہ ہیں اور پی ایل ایف میں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے بنیادی رکن ملک ظفر وینس کے انتقال پر ان کے صاحبزادے ملک خالد ظفر وینس ایڈووکیٹ سے ان کی رہائش گاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فاتحہ خوانی میں پارٹی کے راہنماء و سابق جج حبیب اللہ شاکر، زوار قریشی،عثمان بھٹی ملک اظہر وینس،ملک طارق،ملک اسحاق وینس،مقبول احمد،احمد رضا،طاہر وینس،شفیق وینس اور دیگر معززین بھی شریک تھے۔

ظفر وینس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -