ملتان میں ڈیری سیفٹی ٹیمیں سرگرم،1876لٹر ’’زہریلہ‘‘دودھ تلف،ملاوٹ مافیا کو نوٹس

ملتان میں ڈیری سیفٹی ٹیمیں سرگرم،1876لٹر ’’زہریلہ‘‘دودھ تلف،ملاوٹ مافیا کو ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیمز نے صوبہ بھر میں شہروں کے داخلی راستوں پر علی الصبح ناکے لگا کر دودھ کی سپلائی لانے والی 1929 گاڑیوں میں موجود 3لاکھ 13 ہزار لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے۔ملتان میں14گاڑیوں میں موجود مضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ سے تیار1876 لیٹرجعلی دودھ موقع پر تلف کر دیا۔دوسری جا نبفوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

،ممنو عہ اشیاء کی فروخت اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر13فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر118,500کے جرمانے عائد کیے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیمز نے صوبہ بھر میں شہروں کے داخلی راستوں پر علی الصبح ناکے لگا کر دودھ کی سپلائی لانے والی 1929 گاڑیوں میں موجود 3لاکھ 13 ہزار لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے۔ملتان میں14گاڑیوں میں موجود مضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ سے تیار1876 لیٹرجعلی دودھ موقع پر تلف کر دیا۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں چیکنگ کے دوران غیر معیاری رنگ کے استعمال،غلط لیبلنگ کرنے،مٹھائی میں نان فوڈ کیمیکل کے استعمال،میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے،جانوروں کے فضلہ کی موجودگی،کھلی نالیاں اورخوراک کیلئے اخبار کے استعمال پرملک یوسف سوئیٹس،وہاڑی میں الخیر سوئیٹس اینڈ بیکرز،مظفر گڑھ میں عامر بیکرز اورراجن پور میں سخی رندان سوئیٹس کو سربمہر کیا گیا۔رحیم یار خان میں کاروائیاں کرتے ہوئے ممنو عہ گٹکا،زائد المیعاد اشیاء کی فروخت،صفائی کے ناقص انتظامات،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پرچھانگلا پان شاپ،غلام حسین ٹریڈرزکو سیل کیا۔لیہ میں کاروائیاں کرتے ہوئے لائسنس نہ ہونے،ویجی ٹیبل فیٹ کی ملاوٹ کرنے،گندے اور بدبودا ر ماحول پر اینگرو ملک کولیکشن سنٹر،حلیب ملک کولیکشن سنٹر کو سربمہر کردیا۔اسی طرح ملتان میں کاروائی کرتے ہوئے زنگ آلود مشینری،مصالحہ جات میں ملاوٹ کرنے اورمیڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے پرغضنفر مصالحہ چکی کوسیل کر دیا۔اسی طرح خانیوال میں غیر قانونی طور پر لگائی گئی سیل توڑنے پر بوٹا ڈیری سیپریشن یونٹ کو سیل کیا۔اسی طرح لیہ میں سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،غلط لیبلنگ کرنے اور ناقص آئل کے استعمال پرالفیصل فوڈ پروڈکٹس پاپڑ فیکٹری سربمہر،اسی طرح مظفر گڑھ میں واقع رفیق ایگ سپلائر ناقابل سراغ اور خراب انڈوں کی فروخت پرسیل کیا۔جبکہ ڈیرہ غازی خان میں لکھ داتا ٹریڈرز جوس یونٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگو استعمال کرنے اور زائدالمیعاد جوسز کی فروخت پر سیل کر دیا۔علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان،مظفرگڑھ،ملتان،خانیوال،وہاڑی اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران17 فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 118,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ صوبہ بھرمیں کارر وائیوں کے دوران مضر صحت دودھ،گٹکا،کولڈڈرنکس،خراب انڈے اور دیگر اشیاء تلف کی گئیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران متعدد فوڈپوائنٹس،ہوٹلز،سویٹس اینڈ بیکرز،پروڈکشن یونٹس،کر یانہ سٹورز اور پان شاپس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -