5ایس پیز،16ڈی ایس پیز کے تبادلے

5ایس پیز،16ڈی ایس پیز کے تبادلے

  

ملتان (وقائع نگار)آئی جی پنجاب نے پانچ ایس پیز اور 16 ڈی ایس پی کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔جاری(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

احکامات کے مطابق آئی جی پنجاب نے گریڈ اٹھارہ کے چیف ٹریفک افیسر ملتان ایس پی محمد مصوم کو ایڈیشنل ایس پی موبائل لاہور تعینات کر دیا جبکہ اور ساتھ ڈولفن فورس لاہور کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن بھکر چوہدری شریف کو سی ٹی او تعینات۔ایس پی شازیہ سرور کو ایس پی انوسٹی گیشن سول لائن لاہور۔ایس پی انوسٹی گیشن قصور انوش مسعود چوہدریکو ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاون لاہور۔ایڈیشنل ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ساجد حسین کو سنٹرل پولیس لائن لاہور تعینات کیا ہے جبکہ عمران رشید کو ڈی ایس پی ملتان صدر۔ڈی ایس پی شجاع اباد انعام الحق کو ایس ڈی پی او دیپالپور۔ڈی ایس پی ناصر ضیا ء کو آئی جی پنجاب کے پی ایس او کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت۔ڈی ایس پی صدر ملتان فرحت رسول کو سنٹرل پولیس لائن لاہور جبکہ دیگر ڈی ایس پیز کو بھی مختلف اضلاع میں تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -