کنکشن بحالی کیلئے پہلے مال کی ڈیمانڈ ،سپرنٹنڈنٹ ایجنیئر میپکو بہاولنگر معطل

کنکشن بحالی کیلئے پہلے مال کی ڈیمانڈ ،سپرنٹنڈنٹ ایجنیئر میپکو بہاولنگر معطل

  

ملتان( سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے سپرنٹنڈنگ انجینئر بہاولنگر کو معطل کر دیا ہے.بہاولنگر کی لعل رائس ملز کی جانب سے سیف اللہ سرانی پر خلاف قانون (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

کنکشن منقطع کرنے اور کنکشن بحالی کے لئے رشوت طلب کرنے کی شکایت گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو میپکو کو کی گئی.چیف ایگزیکٹو نے ایس ای بہاولنگر کو فوری طور پر کنکشن بحال کرنے کے احکامات جاری کئے اور معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کا حکم دیاہے.ایس ای بہاولنگر سیف اللہ سرانی نے کنکشن بحال نہ کیا اور بحال کرنے کی جھوٹی رپورٹ چیف ایگزیکٹو کو پیش کردی ہے۔آج صارف کی جانب سے دوبارہ کنکشن تاحال بحال نہ ہونے اور سیف اللہ سرانی کی جانب سے 10 لاکھ روپے طلب کئے جانے کی شکایت کی گئی ہے.چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے ایس ای بہاولنگر سیف اللہ سرانی کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیا ہے.چیف انجینئر او اینڈ ایم اور ڈائریکٹر ایڈمن میپکو پر مشتمل ٹیم تحقیقات کے لئے بہاولنگر روانہ ہو گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -