جعلی اکاؤنٹس کیس سماعت کیلئے مقرر، زرداری اور دیگر کو نوٹس
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں مبینہ جعلی اکاؤنٹس پر ازخودنوٹس کی سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی۔مبینہ جعلی اکاؤنٹس کا از خود نوٹس کیس 22 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے جس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کریگا۔مبینہ جعلی اکاؤنٹس کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی دوسری پیش رفت رپورٹ آنے پر کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ۔کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس عمر عطاء بندیال کی جگہ جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔عدالت نے سماعت کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، اومنی گروپ کے انور مجید اور عبدالغنی مجید کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ٗعدالت نے اٹارنی جنرل ،جےآئی ٹی ممبران اور ڈی جی ایف آئی کو بھی نوٹس جاری کیاہے۔
جعلی اکاؤنٹس کیس