دفتر آنیوالی خواتین کیلئے دوپٹہ لینے کا حکم نہیں دیا،یاسمین راشد

دفتر آنیوالی خواتین کیلئے دوپٹہ لینے کا حکم نہیں دیا،یاسمین راشد

  

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میں نے ایسے کوئی احکامات نہیں دیئے کہ میرے دفتر میں آنے والی ہر خاتون دوپٹہ اوڑھ کر داخل ہو۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کو بھی انہوں نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر یہ خبریں اور(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

ویڈیو وائرل ہوئی تھیں کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کیلئے آنے والی خاتون کو دوپٹہ سر پر رکھ کر داخل ہو۔ بعد ازاں ایک سیکیورٹی گارڈ نے بھی اس کی تصدیق کی کہ ہمیں یہ حکم صوبائی وزیر نے دیا ہے۔ لیکن جمعہ کی شام انہوں نے ٹوئیٹ کے ذریعے یہ تنازع ختم کردیا لہذا پنجاب کی خواتین میں پیدا ہونے والی خوف کی لہر بھی ختم ہوگئی ہے کہ صوبائی وزیر سے ملاقات کیلئے سر پر دوپٹہ لینا پڑے گا۔ اس حوالے سے ڈاکٹریاسمین راشد کا مزیدکہناہے کہ انہوں نے پابندی نہیں لگائی جس بلاک ڈی ایس پی نے یہ بیان اور نوٹیفیکشن ان سے منسوب کیااس کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے اسے شو کازنوٹس جاری کردیاگیاہے۔

یاسمین راشد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -