قندھار حملہ ہمارے ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا، امریکی وزیر دفاع

قندھار حملہ ہمارے ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا، امریکی وزیر دفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ قندھار پر ہونے والا حملہ افغانستان سے متعلق امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ امریکہ افغانستان میں لوگوں کے دفاع کا کام جاری رکھے گا، واضح نہیں کہ قندھار حملہ افغانستان کے الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ پر کتنا اثر ڈالے گا۔جیمز میٹس نے کہا کہ قندھار میں ہونے والی دہشت گردی کے چھوٹے پیمانے پر اثرات ہوسکتے ہیں۔گزشتہ روز افغان صوبے قندھار کے گورنرکے کمپاؤنڈ میں فائرنگ سے گور نر ٗپولیس چیف، خفیہ ایجنسی کا مقامی سربراہ اور ایک صحافی ہلاک ہوگیا تھا۔
امریکی وزیر دفاع