اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد، اس کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکوت اسلام ا?باد، پشاور، سوات، بونیر، شانگلا اور مالاکنڈ سمیت ملک کے مختلف علاقوں اور شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ ا?تے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل ا?ئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تھی جبکہ اس کی گہرائی 120 کلومیٹر اور مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا۔

زلزلہ

مزید :

کراچی صفحہ اول -