چوری،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں قیمتی سامان،نقدی غائب،مقدمات درج

چوری،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں قیمتی سامان،نقدی غائب،مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)چوری‘ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

روپے کا سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق سول ہسپتال کے باہر کھڑے کاشف ‘فرقان ‘محمد علی ور نعیم سے مسلح افراد 18ہزار8سو روپے نقدی ‘بنگالہ موڑ شجاع آباد میں ندیم‘الطاف اور صفدر سے موٹرسائیکل‘موبائل و نقدی چھین لی گئی سجاد ٹاؤن میں گھر کے باہر کھڑی فیاض کی کلٹس کار نامعلوم چور لے گئے بلال ‘حماد ‘طاہر ‘ناظم ‘اظہر‘ممتاز‘زبیر‘منیر‘صابر‘نیاز کی موٹرسائیکلیں رمضان کا موبائل چوری ہوگیا گورنمنٹ سکول کوٹھے والا سے پانی کی موٹر‘ پنکھا اور کولر‘طارق کے بھانہ سے4بھینسیں‘غلام محمد کے فارم ہاؤس سے ٹی آر‘ گارڈر چوری ہوگئے سعید‘ربنواز‘ اسداللہ وغیرہ نے بہشتی ڈسٹی پٹی مائنر سے سرکاری درخت چوری کرلئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔