لڑکی سمیت 3افراد قتل،حادثے میں شہری جاں بحق

لڑکی سمیت 3افراد قتل،حادثے میں شہری جاں بحق

  

ملتان،مظفر گڑھ،کوٹ ادو،بوریوالا(وقائع نگار ، نمائندگان)مخالفین نے 52سالہ شخص کو تشدد جبکہ بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پراسرار طور پر مرنے والے نوجوان کی لاش گھر سے ،مچھلی کا شکار کرتے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نہر سے برآمد ہوئی ہے،حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

اس حوالے سے ملتان سے وقائع نگار کے مطابق حبیبہ سیال کے رہائشی اللہ وسایا نے حافظ فرید سے بھوسہ لیا، بھوسہ کم دینے کا شکوہ کرنے پر حافظ فرید اور اس کے بیٹے نے تشدد کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 52 سالہ اللہ وسایا زخموں کو تاب نہ لاتے ہو?ے موقع پر ہی دم توڑ گیا، اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس نے جائے وقوعہ پر تمام معلومات اکٹھی کی۔ لاش تحویل میں لے سرد خانے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ انے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، جسکی روشنی میں مزید قانونی کاروائی کو عمل میں لایا جائے گا۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ کندائی کی حدود میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا. نواحی علاقہ بستی لشاری والا میں شادی نہ کرنے پر بھائی شعیب نے 24 سالہ بہن کو فائرنگ کر کے مار ڈالا اور فرار ہو گیا. مقتولہ اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی. جو اس کا جرم بن گیا. جبکہ شعیب اس کی شادی اپنیکزن سے کرانا چاہتا تھا. کندائی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی. دریں اثناء موضع مونڈ کے رہائشی ملک غلام عباس کو گزشتہ شام تیزرفتار گاڑی نے ٹکر ماردی جو شدید زخمی ہو گیا. اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا. کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق منڈی مویشی کوٹ ادو کا رہائشی حاجی اللہ ڈیوایا کا نواسہ 18سالہ نوجوان غضنفر گزشتہ روزمظفر گڑھ کینال میں مچھلی کا شکار کر رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسل جانے سے نہر میں ڈوب گیاتھا، ریسکیو ٹیم اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے لاش کی تلاش شروع کر دی تھے تاہم ریسکیو1122نے 20گھنٹے کے اپریشن کے بعد نوجوان غضنفر کی نعش کو تلاش کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں چک 158ای بی میں 34سالہ نوجوان اپنے گھر میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا ۔پولیس تھانہ صدر نے مرگ اتفاقیہ قرار دے کر نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔واقعات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ چک 158ای بی میں گلزار احمد سیال گزشتہ شب اپنے گھر میں مردہ پایا گیا جسے اس کی بیوی نے مبینہ طور پر زہریلی چیز پلا دی ہے پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچی تو اہل دیہہ نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا جس پر پولیس نے کوئی کاروائی کئے بغیر نعش کو دفن کرنے کی اجازت دے دی ۔

قتل،حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -