کراچی ، این اے147،پی ایس 111کے ضمنی انتخابات کل ہوں گے

کراچی ، این اے147،پی ایس 111کے ضمنی انتخابات کل ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)کراچی،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے247 اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس111 میں ضمنی انتخاب کل ہوں گے۔دونوں حلقوں میں تحریک انصاف، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی میں کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدرمملکت عارف علوی اورگورنرسندھ عمران اسماعیل کی چھوڑی نشستوں پرضمنی الیکشن کا دنگل اتوارکوسجے گا۔کراچی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم کاوقت ختم ہوگیاہے۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 247پر تحریک انصاف کے آفتاب حسین صدیقی کومیدان میں اتاراہے،معروف اداکارقیصرنظامانی پیپلزپارٹی اورصادق افتخارایم کیوایم کے امیدوارہیں۔ڈپٹی مئیرکراچی ارشد وہرہ پاک سرزمین پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔پی ایس 111 میں 15امیدوارآمنے سامنے ہیں، پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ اورایم کیوایم کے جہانزیب مغل میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔دونوں حلقوں میں 7لاکھ22 ہزار سے زائدووٹرز کے لئے 320 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کے لیے سہولت سینٹر قائم کردیا ہے، سہولت سینٹر 21اکتوبر کو صبح8 سے شام 6بجے تک کام کرے گا اور متعلقہ حلقوں کے شہری تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔
کراچی الیکشن