ہنگو میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ،دستیبم ،ڈیٹو نیٹر سمیت بارودی مواد برآمد

ہنگو میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ،دستیبم ،ڈیٹو نیٹر سمیت بارودی مواد برآمد

  

ہنگو(بیورورپورٹ )کربوغہ شریف میں پولیس کی بر وقت کاروائی۔ دستی بموں اور ڈیٹونیٹر سمیت بارودی مواد برآمد ، کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ بارودی مواد کو کسی بھی تخریب کاری کے لئے استعمال کئے جا سکتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او طارق اورکزئی نے صحافیوں کو بتایاکہ خفیہ اطلاع ملی کہ کربوغہ شریف میں پہاڑی میں واقعہ ایک مسمار گھر میں بارودی مواد موجود ہے جس پر پولیس نفری اور بی ڈی ایس کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے 3دستی بم، 3ڈیٹونیٹر اور بالٹیوں میں بند بارودی مواد برآمد کر لئے۔طارق اورکزئی نے مزید بتایا کہ بارودی مواد کو کسی بھی تخریب کاری میں استعمال کیا جاسکتا تھا تا ہم پولیس ی بروقت کاروائی کے باعث علاقہ تخریب کاری سے محفوظ رہا اور نا معلوم شرپسندوں کی تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -