ڈیپارٹمنٹ آف لاء کے طلباء نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغازکردیا

ڈیپارٹمنٹ آف لاء کے طلباء نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغازکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواکے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح یونیورسٹی آف صوابی میں گرین سوسائٹی ،ڈیپارٹمنٹ آف لاء کے سٹوڈنٹس نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کردیاگیا۔جس کی نگرانی پروفیسر سلطان شہریار کررہے ہیں ۔ گرین سوسائٹی کے ایگز یکٹیو ممبرز منیب شہزاد ، حارث امین، عابدعلی کامریڈ ،ذیشان خان ، سید افضل باچا، اور سمیت دیگر اراکین نے گرین مہم میں میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر ایگز یکیٹو ممبرز کے اراکین حارث امین اور سید افضل باچا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سب کو چاہئے کہ اپنے گلی ،محلوں میں بھی اسی طرح کلین اینڈ گرین مہم شروع کریں اورلوگوں میں اس حوالے سے شعور بیدارکرے اور ماحول کو آلودگی سے بچائیں،کیونکہ صاف وشفاف ماحول اپنے نسلوں کو فراہم کرناہماری ذمہ داری ہے ۔