ڈپٹی چیئر مین سینٹ کی نیول چیف سے ملاقات،میری ٹائم سیکٹر کے پوٹینشنل اور بلیواکانومی پر تبادلہ خیال

ڈپٹی چیئر مین سینٹ کی نیول چیف سے ملاقات،میری ٹائم سیکٹر کے پوٹینشنل اور ...

  

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران میری ٹائم سیکٹر کے پوٹینشنل اور بلیواکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میری ٹائم شعور و آگاہی کے فروغ میں پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور بحری گزرگاہوں کی حفاظت میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -