پولیس عوام کے تحفظ کیلئے نہ کہ ضرر رسانی کیلئے ،ڈی پی او شانگلہ

پولیس عوام کے تحفظ کیلئے نہ کہ ضرر رسانی کیلئے ،ڈی پی او شانگلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے تحفظ کیلئے ہیں نہ کہ ضرر رسانی کیلئے ،پولیس اپنے آپ کو عوام کے خدمتگار سمجھے،ہمیں عوام کی تحفظ اور امن برقرار رکھنے کیلئے حکومت تنخواہیں دیتی ہیں ۔ ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات پولیس جوانوں کی شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق او بہترین رویئے اختیار کرنا ہوگا ۔شانگلہ میں آنیوالے تمام سیاحوں کو پولیس سہولیات فراہم کریں ، سیاحوں کا تنگ کرنا ناقابل برداشت ہے ، پولیس ماضی کی غلطیوں کو ختم کرکے اپنے آپ کو وقت کیساتھ تبدیل کریں ، غیر اخلاقی طرز عمل جاری رکھنے والے پولیس آفسران کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ،پولیس میں سزاء اور جزاء کا عمل جاری ہے ، بہتر پولیس جوانوں کو اعزازی سرٹیفیکیٹس دی جائیگی جبکہ نامناسب رویہ اپنانے والے پولیس اہلکاروں کیلئے ضلع میں کوئی جگہ نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز تھانہ کماچ میں کھلی کچہری ۔تھانہ دندئ اور تھانہ الپوری میں پولیس جوانوں سے خصوصی سیمنار میں خطاب میں کیا۔ڈی پی او شانگلہ رسول شاہ نے تھانہ کماچ، تھانہ دندئی اور تھانہ الپوری میں چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس جوانوں کو شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق اور بہترین رویہ اختیار کریں ۔اس موقع پر ڈی ایس پی امجد علی اور بشیر احمد بھی موجود تھے۔ سیمنارمیں پولیس جوانوں کوڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں نہ کہ حاکم ،کیونکہ ہمیں تنخواہیں اس غریب عوام الناس کی ٹیکسوں سے ملتی ہیں تب ہمیں چایئے کہ شہریوں کے ساتھ اچھے اور بہترین رویے کی ایک نئے مثال قائم کریں ۔ ضلع ہذا کے داخلی راستوں پر تعینات جوانوں کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ دوران چیکنگ سب سے پہلے سلام پھر کلام کہہ کربہترین اخلاق کے ساتھ پوچھ گچھ شروع کیاجائے،غریب ، نادار اور شہریوں کی عزت کی خاص خیال رکھا جائے اور شہریوں کی مال ، جان ابرو کی حفاظت کو نصب العین سمجھا جائے۔انھوں نے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس جوانوں کوہدایات کی جائیں کہ اپنے اخلاق کو پھول جیسا بنا لو ، اور کچھ نہیں تو پاس بیٹھنے ولا خوشبو تو حاصل کر لے۔ا س کا مقصد یہی ہے کہ محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ تمہارے کامیابی شور مچا دے اور کسی سے نیکی کرتے وقت بدلے کی امید نہ رکھو کیونکہ اچھائی کا بدلہ انسان نہیں صرف اللہ دیتا ہے ۔ ڈی پی او رسول شاہ کا کہنا تھا کہ صبر کرنا ، برداشت کرنا ، اور معاف کرنا سیکھو ،تب اپ پولیس جوانان اخلاق کی اہمیت ہی سیکھے گے۔ اور اسی طرح مومنوں میں سب سے زیامذدہ کامل ایمان والے وہ ہیں جو حسن اخلاق میں سب سے اچھے ہوں۔انھوں نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ میں امید رکھتا ہوں کہ آپ پولیس جوانان شہریوں کے ساتھ اچھے اور بہترین رویئے اختیار کرکے ایک نئے مثال قائم کرلیں۔ اور شہریوں کی مال، جان اور ابرو کی بخوبی حفاظت کو یقینی بنائے جائے۔ ۔