بھارتی وزیر داخلہ کی بیکانیرکے فوجی کیمپ میں ہتھیاروں کی پوجا

بھارتی وزیر داخلہ کی بیکانیرکے فوجی کیمپ میں ہتھیاروں کی پوجا

  

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان سے ملنے والی سرحد کے قریب بیکانیر علاقے میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ میں ہتھیاروں کی پوجا کی اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں قیام امن کیلئے حکومت کوشاں ہے .انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کا خاتمہ کرنے کیلئے فوج اور دیگر فورسز کوششیں کررہی ہیں عسکریت ایک دن ختم ہو جائے گی۔راج ناتھ سنگھ سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سیکٹر ہیڈکوارٹر میں اسلحہ پوجا پروگرام میں شامل ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں الزام لگایا کہ عسکریت پسند پاکستان سے آ رہے ہیں اور ان سے مقابلہ کرنے کے لئے فوج، پولیس اور دیگر فورسز میں مکمل ہم آہنگی ہے اور وہ مل عسکریت پسندی کو روکنے کے قابل ہیں۔اس سے قبل، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بی ایس ایف کی منعقدہ اسلحہ پوجا پروگرام میں شرکت کی۔انہوں نے بی ایس ایف بڑے کھانے میں بھی شرکت کی۔ وزیر داخلہ ہندوستان اور پاکستان کے بین الاقوامی سرحد پر واقع فورس کے سرحدی چوکیاں کا دورہ بھی کریں گے۔

اسلحہ پوجا

مزید :

کراچی صفحہ اول -