کوہاٹ میں خسرہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ

کوہاٹ میں خسرہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے خسرہ سے بچاؤ کی 12 روزہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مختلف علاقوں کے دورے کرکے خسرہ مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں اور اس سلسلے میں والدین سے بھی رابطے میں رہتے ہیں۔اس سلسلے میں جمعہ کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہ نواز نوید نے کوہاٹ کے نواحی علاقہ بہادرکوٹ میں خسرے سے بچاؤ کے لئے ٹیکے لگانے والی ٹیموں کی خود نگرانی کی اوران کی موجودگی میں بچوں کو ٹیکے لگوائے گئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوام کی جانب سے خسرہ ٹیموں کے ساتھ تعاون اوراپنے بچوں کو ٹیکے لگانے کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشا ء اللہ اگر عوام باالخصوص والدین کا اسی طرح طبی ٹیموں کے ساتھ تعاون جاری رہا تو انشاء اللہ یہ ملک بہت جلد پولیواورخسرہ جیسی خطرناک امراض سے بہت جلد پا ک ہوجائے گا اور صحت مند نسل پروان چڑھے گا۔شاہ نواز نوید نے خسرہ اورپولیوکے مہمات کو کامیاب بنانے میں علماء کرام کے کردار کو بھی سراہا ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت جوکچھ بھی کررہی ہے وہ مفاد عامہ کے لئے ہے لہٰذا ہمیں ہرمرحلے پر حکومت کا بھر ساتھ دینا چاہئے۔