پشاور سانحہ کار ساز ،پی پی پی کی شہداء کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی

پشاور سانحہ کار ساز ،پی پی پی کی شہداء کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی

  

پشاور( سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے فنانس سیکرٹری فرزندعلی وزیر کی رہائش گاہ پر شہداء کارساز کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان ، رحیم داد خان ، ایوب شاہ ،ضیاء اللہ آفریدی،ملک سعید،مصباح الدین ، طلاء محمد،وکلاء برادری،پی ایس ایف اور دیگر مرکزی وصوبائی عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی صدرہمایون خان نے کہاکہ شہادتوں سے بھٹو ازم کو ختم نہیں کیا جاسکتا اور 18 اکتوبر کا دن شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، انہوں نے سانحہ کار ساز کی 11 ویں برسی پر شہداء کارساز کی جانثارانہ قربانیوں پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی کے دن ٹھیک گیارہ سال پہلے 18اکتوبر2007کو شاہراہ فیصل کراچی میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وطن واپسی پر استقبالیہ قافلے میں ہونیوالے بم دھماکوں میں شہید ہونے والے 177 جمہوریت پسند جیالوں اور قریباً 6330زخمیوں کو اس قربانیوں پر ان کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں اس موقع پر فرزند علی وزیر نے کہا کہ اس روز شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہر قسم کی دھمکیوں کے باوجود جلاوطنی ختم کر کے اس لئے وطن واپس آ رہی تھی کہ مذہبی جنونیوں اور آمریت سے پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق تھا اس لئے جمہوریت دشمنوں نے اس کے قافلے پر حملہ کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں جمہوریت پسند پارٹی جیالے شہید و زخمی ہوگئے اور تمام لاحق خطرات کے باوجود شہید بی بی کی وطن واپسی اس بات کا مظہر تھی کہ آمریت، مذہبی جنونیوں اور انتہا پسندوں سے ملک کو چھٹکارا دلایا جاسکے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -