ٹاؤن ون کے الیکٹریشن سارادن دفترمیں گزارنے لگے

ٹاؤن ون کے الیکٹریشن سارادن دفترمیں گزارنے لگے

  

پشاور(سٹی رپورٹر)شہرکے بلدیاتی ادارے ٹاؤن ون میں تعینات الیکٹریشن فیلڈمیں جانے کی بجائے سارادن دفترمیں بیٹھ کرگزارنے لگے ان الیکٹریشنوں کافیلڈمیں نہ جانے سے مختلف علاقوں میں لگیں سٹریٹ لائٹس خراب ہونے سے بندہوگئی ہیں جس سے شام کے بعدیہ علاقے تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں اوراندھیروں میں ڈوبے علاقے راہزنی کی وارداتوں کاسبب بن رہے ہیں ٹاؤن ون دفترکے سامنے روڈکی سٹریٹ لائٹس خراب ہونے سے شام کے بعدیہاں سے گزرنامشکل ہوجاتاہے اسی روڈپرقائم ایک نجی پلازہ میں فحاشی کے اڈے قائم ہیں جہاں اوباش نوجوان اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے باآسانی ان اڈوں میں گھس جاتے ہیں اوراس روڈپرغل غپاڑہ کرتے دکھائی دیتے ہیں جس پرانتظامیہ اورپولیس نے آنکھیں موندھ لی ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر،ضلع ناظم اورناظم ٹاؤن ون سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ الیکٹریشن سٹاف کی فیلڈمیں جانے کویقینی بنائیں اورجن علاقوں اورسڑکوں پرسٹریٹ اورایل ای ڈی لائٹس خراب ہیں انہیں فوری طورپرٹھیک کیاجائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -