مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم تشویشناک ہیں ،آصف زرداری

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم تشویشناک ہیں ،آصف زرداری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم تشویش ناک ہیں۔بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم تشویش ناک ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کو متحرک کیا جائے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -