سندھ کے وزراء عوامی خواہشات کے مطابق کام کریں ،بلاول بھٹو

سندھ کے وزراء عوامی خواہشات کے مطابق کام کریں ،بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو سندھ کی منتخب حکومت اور نمائندوں سے بہت سی توقعات ہیں جن کو پورا کرنے کے لیے وزراء اور ارکان اسمبلی کو عوامی خواہشات کے مطابق دن رات کام کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بلاول ہاؤس میں سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا اویس شاہ ،نواب تیمور تالپور ،عبدالباری پتافی ،مرتضیٰ بلوچ اور معاونین خصوصی وقار مہدی ،راشد ربانی ،ڈاکٹر کھٹومل جیون ،اشفاق میمن ،قاسم نوید اورنواب وسان سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے ارکان کو پارٹی منشور کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہدف دیا گیا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ کابینہ کے ارکان پارٹی منشور کے مطابق اپنی پالیسیاں مرتب کرکے ان پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں ۔