حکومت سندھ کا بغیر تحریر ی امتحان ڈاکٹروں کی بھرتی کا فیصلہ

حکومت سندھ کا بغیر تحریر ی امتحان ڈاکٹروں کی بھرتی کا فیصلہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لئے انٹرویوز کی بنیاد پر ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں سندھ مشیر اطلاعات وقانون مرتضی وہاب نے بتایاکہ بغیر تحریری امتحان کے صوبے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان لینا طویل پروسیجر ہے اور ڈاکٹروں کی بھرتی کیلیے سندھ کابینہ منظوری دے چکی ہے، بھرتیوں کا فیصلہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ابتدائی طور پر ماہر اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کوکنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائیگا، بھرتی کئے گئے ڈاکٹروں کو بعد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کی بھرتی فوری طور پر شروع کی جائیگی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -