انتظامیہ کرک کی ہدایت پرڈی ایچ او کی خسرہ سے بچاؤ کے آوٹ ریچ ٹیموں کی مانیٹرنگ

انتظامیہ کرک کی ہدایت پرڈی ایچ او کی خسرہ سے بچاؤ کے آوٹ ریچ ٹیموں کی مانیٹرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرکرک عابداللہ خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرک رسول جان نے یونین کونسل تپی کرک میں خسرہ سے بچاؤکے 4 آؤٹ ریچ ٹیموں کی مانیٹرنگ کی ۔انہوں نے اس موقع پرریکارڈ بھی چیک کیا ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ٹیموں کے انچارجزکو ہدایت کی کہ وہ اپنے مقررہ علاقوں میں 9 ماہ تا 5 سال کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور خسرہ سے بچاؤ کی ٹیکے لگوائیں ۔انہو ں نے مزید ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے بصورت دیگر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔رسول جان نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ خسر ہ سے بچاؤ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ٹیکے لگواکر انہیں اس جان لیوا مرض سے محفوظ بنائیں۔پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرکرک عابداللہ خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرک رسول جان نے یونین کونسل تپی کرک میں خسرہ سے بچاؤکے 4 آؤٹ ریچ ٹیموں کی مانیٹرنگ کی ۔انہوں نے اس موقع پرریکارڈ بھی چیک کیا ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ٹیموں کے انچارجزکو ہدایت کی کہ وہ اپنے مقررہ علاقوں میں 9 ماہ تا 5 سال کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور خسرہ سے بچاؤ کی ٹیکے لگوائیں ۔انہو ں نے مزید ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے بصورت دیگر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔رسول جان نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ خسر ہ سے بچاؤ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ٹیکے لگواکر انہیں اس جان لیوا مرض سے محفوظ بنائیں