عوام کی جان ومال کا تحفظ کے پی پولیس کی اولین ترجیح ہے،اعجاز خان

عوام کی جان ومال کا تحفظ کے پی پولیس کی اولین ترجیح ہے،اعجاز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی (نمائندہ پاکستان)عوام کی جان ومال کا تحفظ کے پی پولیس کی اولین ترجیح ہے قانون کی بالا دستی کی خاطر کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی رورل سرکل شہباز گڑھی اعجاز خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال اور املاک کو تحفظ فراہم کرنا اور ان میں احساس تحفظ کا فضا قائم کرنا کے پی پولیس کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں اب تک ہونے والے انقلابی اقدامات کی وجہ سے اور امن وامان کی خاطر ان گنت قربانیاں اور شہادتیں دینے والی کے پی پولیس کے جذبے کو ملک بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے مطابق کے پی پولیس نے سماجی و بین الصوبائی جرائم کا قلع قمع کر دیا ہے جن میں قمار بازی ، منشیات فروشی ، اغوا کاری ، کار لفٹنگ، بھتہ خوری ، سود خوری اور ہوائی فائرنگ جیسے جرائم شامل ہیں جن کی بدولت آج خیبر پختو نخواہ کے عوام اطمینان کا سانس لے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ جیسی قبیح فعل کے سدباب کے لئے ہر قسم کی آتش بازی اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ جملہ بارودی اور آتش گیر مواد کی نقل و حمل اور سٹاک رکھنے پر سنگین ترین کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ہم ایسے تمام کاروباری حضرات اور دوکانداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ کسی بھی ایسی مواد رکھنے کی صورت میں انہیں قید اور بھاری جرمانہ لگے گا