ن لیگ کی کامیابی شریف برادران پر اظہار اعتماد ہے ،شہزاد ایڈوکیٹ

ن لیگ کی کامیابی شریف برادران پر اظہار اعتماد ہے ،شہزاد ایڈوکیٹ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کا سینئر نائب صدر محمدشہزاد امین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف پر مکمل اعتماد کااظہار ہے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگی امیدوار کی شاندار کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا میڈیٹ عام انتخابات میں چوری ہواتھا لیکن عوام نے فیصلہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف کے حق کردیا تبدیلی کا نعرہ محض ایک نعرہ ہی ثابت ہوا کیونکہ عمران نیازی کا ہر فیصلہ عوامی امنگوں کے منافی ثابت ہوا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایک ماہ میں حقیقی تبدیلی لائی اور عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا اصل ان کی یہی تبدیلی تھی کہ عوام سے ان کا حق چھینا جائے اور عوام کو خود کشیوں اور فاقہ کشیوں پر مجبور کئے جائیں لیکن بہت جلد عوام اپنے حق کیلئے سڑکوں پر نکل کر تحریک انصاف کی حکومت کاخاتمہ کرے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -