صوابی میں چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر صفایا کردیا

صوابی میں چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر صفایا کردیا

  

صوابی ( بیورورپورٹ) موضع سرد چینہ میں نامعلوم افراد نے دوکان کے تالے توڑ کر 1لاکھ سے زائد رقم چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ یار حسین نے اطلاع ملنے پر بر وقت کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ان سے سرقہ شدہ رقم بر آمد کر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم افراد نے موضع سر دچینہ میں شاہد افسر کی دوکان کے تالے توڑ کر داخل ہو گئے اور وہاں موجود مبلغ ایک لاکھ دس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ ایف آئی آر درج ہونے پر ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین نگاہ حسین بمع ٹیم اے ایس آئی خالد آمین خان نے مخبر خاص نیٹ ورک اور علاقہ میں پتہ برداری کرکے اور مدعی کی نشاندہی پر آخر کا ر ملزم ابوبکر سکنہ دوبیان کو ٹریس کر کے ان تک رسائی حاصل کرکے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا دوران تفتیش ملزم ابوبکر سے سرقہ ہوا رقم اور چوری واردات میں استعمال ہونے والا آلہٰ بھی برآمد کیا گیاملزم نہایت ہوشیاری سے اور ایک آلہ لوہے کی مدد سے دکان کا تالہ توڑ کر ایک لاکھ دس ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھے #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -